ہنگامی اجلاس بلالیا گیا

افغانستان کی بدلتی صورتحال ، مسلم ممالک کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا
او آئی سی کا غیرمعمولی ایگزیکٹو اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا

اسلام آباد ( 22 اگست 2021ء ) افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلم ممالک کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامہ اجلاس آج ہو گا ، او آئی سی کا یہ غیر معمولی ایگزیکٹو اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلب کیا گیا ہے ، جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، جس کے لیے او آئی سی کے سفیروں اور مستقل نمائندوں کا اجلاس ہو گا۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے افغانستان کی تعمیرنو کیلئے ہرممکن مدد کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ 20 سال تک مغربی اور اسلامی ممالک نے افغانستان کو نظرانداز کیے رکھا، لیکن ترکی ہرممکن مدد کرے گا، اگر طا-لبان آمادگی ظاہر کریں تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طا-لبان کی آمادگی پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مغربی اور اسلامی ممالک نے افغانستان کو 20 سال تک نظرانداز کیے رکھا، لیکن ترکی افغانستان کی تعمیرنو میں ہرممکن مدد کرے گا ، ترکی3 لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ شدہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ترکی نے ابھی تک تمام وسائل اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ افغانستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے، مستقبل میں بھی اس کاوش کو جاری رکھا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.