گھر کا ماحول خوشگوار بنانے سسرال میں عزت بنانے

گھر کا ماحول خوشگوار بنانے سسرال میں عزت بنانے

ہر عورت یہ چاہتی ہے کہ وہ اپنے گھر کا ماحول خوشگوار رکھے۔ خاص طور پر سسرا ل کے اندر۔ وہ چاہتی ہے کہ سسرال میں گھر کا ماحول خوشگوار بھی رہے ۔ اور وہ خود بھی خوش رہے۔ اور اسکے سسرا ل والے بھی خوش رہیں۔ اور وہاں اس کی عزت بھی بنی رہے۔ آپ لو گ اس پر عمل کرکے اپنے گھر کا ماحول خوشگوار بناسکتے ہیں۔ سب سے پہلا کام آپ نے کیا کرنا ہے کہ شوہر کی روٹین یہ بنائیں کہ گھر آئے پر ، وہ پہلے اپنی ماں کے پاس جائے ، بعد میں آپ کے پاس آئے ۔دوسرا:جب بھی بازار جائیں ، ساس کے لئے کوئی ناں کوئی تحفہ ضرور لے کر لائیں ، چاہے وہ ، لون کا سوٹ ہو ، یا دس روپے کی مونگ پھلی ۔تیسرا کپڑے بدلنے لگیں تو اپنے دو پسندیدہ جوڑے ، ساس کے پاس لے جائیں ، ان سے پوچھیں کہ میں ان دونوں میں سے کون سا جوڑا پہنوں ۔ پھر جو وہ کہیں ، وہ پہن لیں چوتھا: جب جب آپ کے شوہر آپ کے ساتھ کوئی اچھا سلوک کریں ساس کے سامنے ، ساس کی تعریف کریں ، کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی بہت اچھی تربیت کی ہے ۔پانچواں :گاڑی میں بیٹھنا ہو ، تو بڑی محبت کے ساتھ ساس کو فرنٹ سیٹ پر بٹھائیں ، اور ان سے کہیں کہ یہ آپ کا حق ہے ، کیونکہ آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہی ہمیں اللہ نے یہ گاڑی دی ہے ۔چھٹا: گھر میں کھانا بنانے لگیں تو ساس سے پوچھ لیں کہ آج کیا بنائیں ۔ اکثر وہ یہ معاملہ آپ پہ چھوڑ دیں گی ۔ لیکن اگر وہ کسی خاص چیز کی فرمائش کریں تو وہی پکائیں ۔ ساتواں: کبھی بھی ، کسی کے بھی سامنے ، اپنے میاں ، اپنی ساس اور کسی بھی دوسرے سسرالی رشتہ دار کی برائی نہ کریں ، کیونکہ یہ بھی غیبت ہے ۔ اور غیبت ایسی منحوس چیز ہے ، جو گھروں کے گھر اجاڑ دیتی ہے ۔آٹھواں: اگر کبھی آپ کی ساس اور آپ کے میاں ، اکٹھے بیٹھے باتیں کر رہے ہوں ، تو پوری کوشش کریں ، کہ میاں کو بلا کر ، وہاں سے نہ اٹھائیں ۔نواں:ساس کی ہر پسند کی تعریف کریں ۔ اور انہیں یقین دلائیں کہ آپ ، ان کے اعلی ذوق کی معترف ہیں ۔دسواں: اپنی ساس کے پاس بیٹھ کر ، ان سے ان کے ماں باپ کی باتیں کیا کریں ۔ ان کے بچپن اور جوانی کے قصے سنا کریں ۔گیارہواں :کبھی کبھی ، ان کے کہے بغیر ان کے پاؤں دبا دیں ۔ ان کے سر کی کنگھی کر دیا کریں ۔ارہواں:اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے سامنے ، اپنی ساس کی تعریف کرتی رہا کریں ۔تو یہ چند مختصر بارہ ایسی باتیں ہیں۔ کہ جن پر عمل کرکے آپ تمام خواتین اپنے گھر کا ماحول خوشگوار بنانے کے ساتھ سسرال میں بے انتہاء عزت بنا سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *