گرینڈ آپریشن کی تیاریاں

سوشل میڈیا پر آزادکشمیر کی جامعات۔ سیاسی ومذہبی شخصیات اور صحافیوں‌ کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزادکشمیر کی معروف تعلیمی درسگاہوں، پبلک سروس کمیشن کو بدنام کرنا۔ علاقے میں مذہبی منا-فرت پھیلانے ۔عدلیہ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معتبر سیاسی و صحافتی شخصیات کو ایک منظم سوشل میڈیا مہم کے ذریعےکرد-ار کشی کرتے ہوئے ساکھ متاثر کرنے اور انتشا-ر پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ محکمہ پولیس سمیت سکیورٹی کے دیگر اداروں نے ان عناصر کے خلاف تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔معتبر ذرائع کےمطابق رواں سال کے آغاز سے ہی سکیورٹی ادارے ان سوشل میڈیا پلیٹ فار-مز کو مانیٹر کر رہے ہیں جو آزادکشمیر میں مختلف اداروں کے جعلی اکاو-نٹس و گروپس بنانے،غلط و بے بنیاد پر-و-پیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ جامعات میں ویمن یونیورسٹی باغ اور جامعہ آزاد جموں کشمیر مظفرآباد بارے غیر معروف اور جعلی آئی ڈیز سے سب سے زیادہ پروپیگنڈہ کیا گیا۔ویمن یونیورسٹی کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے مقامی گروپس سمیت بیرون ممالک سے کچھ منظم گروہ سرگرم ہیں۔پبلک سروس کمیشن کے جعلی اکا-ونٹس و گرو-پس بنا کر خلاف حقائق معلومات اور انتشار پر مبنی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بطور وزیراعظم مختلف جعلی آئی ڈیز سے بد-نام ٹار-گٹ کیا گیا اور ملک کی معروف کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس خان کو آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری کے بعد سب سے زیا-دہ نشا-نہ بنایا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *