کون سی ایپ ضروری قرار دیدی گئی

”سعودی عرب آنے کے خواہشمندوں کے لیے کون سی ایپ ضروری قرار دیدی گئی؟اہم خبر“

ریاض(این این آئی) بیرون ملک سے سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا نے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کو توکلنا ایپ پر اپنا اندراج کرانا لازمی شرط ہے، اسی ضمن میں آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت اور اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اندراج کے لیے پہلے توکلنا ایپ ڈائون لوڈ کریں، بعد ازاں پلیٹ فارم پر موجود تسجیل جدید نئے اندراج کے خانے کو پش کیا جائے، یہ مرحلہ عبور کرنے کے بعد زائر (وزیٹر یا خلیجی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر سسٹم ضروری معلومات کے اندراج کا تقاضا کرے گا۔مطلوبہ معلومات میں پاسپورٹ یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر، شہریت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر شامل ہیں۔مذکورہ بالا معلومات کے اندراج کے بعد منظوری کو پش کریں جس کے بعد موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں، اس طرح ایپ پر آپ کا اندراج ہوجائے گا۔توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.