کورونا کی قسم ڈیلٹا سے بچا ئو

کورونا کی قسم ڈیلٹا سے بچا ئو

واشنگٹن (این این آئی۔ 13 اگست2021ء) موڈرنا کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین استعمال کرنے والے افراد کو کورونا کی قسم ڈیلٹا سے بریک تھرو انفیکشن (ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے پر استعمال ہونے والی اصطلاح)کا خطرہ فائزر ویکسین لگوانے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
مایو کلینک کی اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ ان کو پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دونوں ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت کے خلاف ٹھوس تحفظ ملتا ہے مگر عام بیماری سے تحفظ کی شرح میں فرق ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جولائی 2021 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں جہاں کووڈ کیسز کی شرح ڈیلٹا کے باعث بہت زیادہ بڑھ گئی تھی، وہاں بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ فائزر ویکسین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین استعمال کرنے والوں میں 60 فیصد کم تھا۔اسی طرح گزشتہ ماہ ایک اور امریکی ریاست مینیسوٹا میں دریافت کیا گیا تھا کہ موڈرنا ویکسین کورونا کی قسم ڈیلٹا سے ہونے والی بیماری سے بچانے کے لیے 76 فیصد تک مثر ہے مگر فائزر ویکسین کی افادیت اس قسم کے خلاف 42 فیصد تھی۔محققین نے بتایا کہ مختلف امریکی ریاستوں میں موڈرنا اور فائزر کی مکمل ویکسینیشن کرانے والے افراد میں کووڈ کیسز کی شرح کے موازنے معلوم ہوتا ہے کہ موڈرنا ویکسین سے بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ فائزر ویکسین کے مقابلے میں دوتہائی حد تک کم ہوتا ہے۔اس نئے ڈیٹا کی اشاعت پر فائزر نے بتایا کہ وہ اور اس کی شراکت دار کمپنی بائیو این ٹیک کی جانب سے نئی اقسام کے خلاف 100 دن کے اندر مزید بہتر ویکسین تیار کی جاسکتی ہے، بس اس کے لیے فیصلہ کرنا ہوگا اور اس کا انحصار ریگولیٹری منظوری پر ہوگا۔کمپنی نے اپنی ویکسین کی افادیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے بوسٹر شاٹس کی تیاری کا عزم بھی ظاہر کیا۔امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں اس سے دور رہنے والوں میں کووڈ کا خطرہ 8 گنا، ہسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ ڈھائی گنا زیادہ ہوتا ہے۔اگست 2021 کے آغاز میں برطانیہ کے امپرئیل کالج کی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے ویکسینیشن کرانے والے افراد میں دیگر کے مقابلے میں کووڈ سے متاثر ہونے یا تشخیص کا امکان 3 گنا کم ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.