چار نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ آگیا

آزاد کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ آگیا

مظفر آباد ( آن لائن ) آزاد کشمیر کی چار نشستوںپر انتخابات کیلئے پولنگ 23اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک اسمبلی ہال میں ہوئی ۔آزاد کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر چھ امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اپنا ووٹ ڈالے ۔جن میں کشمیرکونسل انتخابات میں خواجہ طارق سعیدیونس میر ،شجاع خورشید راٹھور اور سردار رزاق کامیاب قرارواضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپنی پہلی حکومت بنا چکی ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں 32 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی سادہ اکثریت حاصل کی ہے ، عبدالقیوم نیازی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے 33ارکان اسمبلی کا ووٹ حاصل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25سیٹیں جیتی تھیں ، ایک سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں الیکشن کرائے گئے ، وہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ خواتین کی پانچ میں سے تین مخصوص نشستیں اور دیگر تین نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں32سیٹوں کیساتھ پوزیشن مستحکم ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں 11سیٹیں جیتیں جبکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست ان کے حصے میں آئی ، پیپلزپارٹی 12سیٹوں کےساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن سات سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ​جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس صرف ایک ایک نشست ہے  ۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *