چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں

راولپنڈی میں لاپ-تہ ہونے والی چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں
تھانہ گمجمنڈی کے علاقہ سے لاپ-تہ ہونے والی دونوں لڑکیاں بشریٰ اور امبر تھانے پہنچ گئیں۔راولپنڈی پولیس

راولپنڈی ( 09 اگست 2021ء) : راولپنڈی میں لا-پتہ ہونے والی چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کے مختلف اور بڑے شہروں سے بچیوں کے لا-پتہ ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے بھی چار لڑکیوں کے ل-اپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو ل-پتہ ہوئیں۔اس کے علاوہ بشریٰ اور امبر عباسی 7 اگست کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے لا-پتہ ہوئیں۔لا-پتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں گھر سے سکول اور ٹیوشن جانے کے لیے نکلی تھیں۔تاہم اب چار بچیوں سے دو مل گئی ہیں۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی تھانہ گمجمنڈی کے علاقہ سے لا-پتہ ہونے والی دونوں لڑکیاں بشریٰ اور امبر تھانہ پہنچ گئیں، لڑکیوں کے لاپ-تہ ہونے پر مورخہ 07 اگست 2021 کو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے، مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل لاہور سے چار بچیوں کے لا-پتہ ہونے کا بھی واقع سامنے آیا تھا۔جنہیں چار روز بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔۔بچیاں چار روز تک لاپتہ رہیں اور ملزمان کے پاس رہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے ساتھ کوئی غیر- اخلا-قی حرکت نہیں کی گئی،بچیوں کے کئی روز تک لاپ-تہ ہونے نے کئی سوالات بھی کھڑے کر دئیے ہیں کیونکہ واقعے کا مقدمہ کافی دیر سے درج کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.