پہلا سرکاری فارم تیار کرلیا

پنجاب حکومت نے گدھوں کی افزائش کا پہلا سرکاری فارم تیار کرلیا

لاہور(27 اگست2021ء) پنجاب حکومت نے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کرلیا ہے، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، جس پر حکومت نے گدھوں کی باقاعدہ افزائش نسل کرکے ایکسپورٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سرکاری فارم بہادرنگر میں گدھوں کی باقاعدہ افزائش نسل کا کام شروع کردیا گیا ہے، گدھوں کی افزائش کیلئے پہلا سرکاری فارم تیار کیا گیا ہے۔چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس پر پنجاب حکومت نے گدھوں کی ایکسپورٹ کا منصوبہ بنایا اور فارم بنایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فارم 1916 میں قائم ہوا تھا۔ اب یہ تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادرنگر فارم گدھوں کا پہلا سرکاری فارم بن گیا ہے۔یہاں پر امریکا سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلیٰ نسل پیدا کی جا رہی ہے۔گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔ گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹک مصنوعات اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور وہ مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔ دوسری جانب گدھے پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تحصیل پتوکی کے علاقہ رسائی پور کے رہائشی محنت کش آصف نے تھانہ سرائے مغل پولیس کو درخواست دے کہ میرا گدھا کھلے میدان میں لیٹنے گیا تھا کہ ملزم عابد علی نے کسی کے وار کرکے گدھے کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے محنت کش کا گدھا شدید زخمی ہوگیا پولیس نے ملزم عابد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *