پروازیں بحال کر دیں

کویت نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے تجارتی پروازیں بحال کر دیں

کویت(۔ 20 اگست 2021ء) کویت کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ مملکت میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکے بعد یومیہ کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد کویتی حکومت نے متعد د ممالک کے لیے فلائٹس بھی بحال کر دی ہیں ۔ اب کویتی حکومت کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے تجارتی پروازوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مصر اور سری لنکا کے لیے تجارتی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان ممالک کے لیے تجارتی پروازوں پر پابندی اٹھا لی جائے گی۔ان ممالک سے آنے والی کارگو فلائٹس پر کورونا ایس او پیز پوری طرح لاگو ہوں گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کویتی حکومت نے جی سی سی میں شامل ممالک کے شہریوں کے کویت داخلے پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد سعودیہ، امارات، قطر، بحرین اور عمان کے شہری کویت کا سفر کر سکیں گے۔کویتی حکام کے مطابق ان ممالک سے ان مسافروں کو آنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے فائزر، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا کی دو نوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں گی جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لگوانے والے بھی آ سکیں گے۔ ان ممالک سے لوگ زمینی اور سمندری راستوں سے سفر کر سکیں گے۔ جی سی سی ممالک سے آنے والے شہریوں کو سفر سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گی جسے روانگی کے وقت جاری ہوئے 72 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.