پروازوں کا اعلان ہو گیا

پاکستان سے ابوظبی کے لیے پروازوں کا اعلان ہو گیا
اتحاد ایئر ویز کے مطابق امارات کے پاکستانی ویزہ ہولڈرزکے لیے 22 اگست سے پروازیں شروع کی جائیں گی

ابوظبی(21 اگست 2021ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 اگست سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں پھنسے تارکین وطن کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ابوظبی کی سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئر ویز کی جانب سے فی الحال پاکستان سے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر ہی ابوظبی پہنچایا جا رہا ہے، انہیں یہاں مستقل قیام کی اجازت نہیں ہے۔تاہم اب ابوظبی کے پاکستانی ویزہ ہولڈرز کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ اتحاد ایئریز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مسافروں کو اب ابوظبی جانے اور وہاں قیام کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اتحاد ایئرویز کی جانب سے کل 22 اگست بروز اتوار سے پاکستان سے ابوظبی کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔ابوظبی کے لیے یہ پروازیں پاکستانی شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔اتحاد کی ویب سائٹ پر پاکستان سے ابوظبی جانے والوں کے لیے سفری شرائط کا اعلان ہو گیا ہے۔۔ ابوظبی کا سفر کرنے والے پاکستانی امارات کے اقامہ ہولڈرز ہوں۔ انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں اور دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم چودہ روز گزر گئے ہوں۔ ویکسی نیشن کا ثبوت ہونا لازمی ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.