پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) جوائن کرلیا

”پاکستان میں رہائش پذیر امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) جوائن کرلیا“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان ٹیلی ویژن جوائن کرلیا۔پی ٹی وی کی جانب سنتھیارچی کی شمولیت کی تصدیق کی گئی ۔پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سنتھیارچی نے پی ٹی وی جوائن کر لیا ہے وہ مستقبل میں پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام بھی کریں گی ۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد (پی ٹی وی ) نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی جبکہ سنتھیارچی کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن جوائن کرنے کے حوالے سے بھی تصدیق کی ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں،ہوش میں آنے کے بعدتہلکہ خیز بیان سامنے آیا تھا۔پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا یا تھا۔اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرایاتھا۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی نے بتایا دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔ قبل ازیں پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پْراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک ہسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ خرم شہزاد نے بتایا کہ طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، سنتھیا جلد واپس اپنے فلیٹ روانہ ہوگئیں، سنتھیا کی ویسے ہی تھوڑی سی طبیعت خراب ہوئی تھی یہ کوئی گمبھیر معاملہ نہیں۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی تھی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کا معدہ واش کردیا گیا ہے، معدے سے نکلنے والا مواد تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.