پاکستان نے تاریخ رقم کردی

ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان نے فور جی ٹیکنالوجی کے پاکستان میڈ موبائل فونز برآمد کرنا شروع کردئیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں پاکستان کے لیے آج بڑا دن ہے۔ پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہوگیا، میڈ اِن پاکستان فورجی موبائل کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کردی گئی۔پہلی کھیپ میں 5500 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔یہ روایتی اشیا سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے۔پاکستان میں موبائل مینوفیکچررز کو کہوں گا اپنی مصنوعات برآمد کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.