پاکستانی ملازمت حاصل کرچکے

پاکستانی ملازمت حاصل کرچکے

دس سالوں بعد پاکستانیوں کو کویت کے ویزے ملنا شروع، اب تک کتنے پاکستانی ملازمت حاصل کرچکے؟ بڑی خوشخبری اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 10سال کی پابندی کے بعد کویت نے پاکستانیوں کو ویزے دینا شروع کر دیئے ہیں اور جون کے مہینے میں 938پاکستانیوں نے کویت میں ملازمت حاصل کی ہے۔ خلیج ٹائمز کےمطابق یہ خوشخبری پاکستانی وزارت برائے تارکین وطن کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی گئی ہے۔ وزارت کے آفیشل اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”5ویں پرواز کویت کے لیے روانہ ہو گئی ہے جس میں 192پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز سوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی کویت میں ملازمت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 938ہو گئی ہے۔“ ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ ”یہ پاکستان اور کویت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہوا کہ کویت نے کورونا وائرس کی وباءکے باوجود پاکستانی طبی عملے کو اپنے ملک میں نوکریوں کے مواقع فراہم کیے ہیں۔“ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانیوں کو ویزوں کا دوبارہ اجراءشروع ہونے کے بعد سے اب تک 80پاکستانی ڈاکٹر، 750نرسیں اور 100تکنیک کار کویت میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.