پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر

بزرگوں کوملنے والی پینشن ختم؟؟ پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر

پاکستان میں ملنے والی پینشن ختم ہونے جا رہی ہے ؟ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد کردی، آئی ایم ایف شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اسٹینڈ لیں ۔وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں اس کے بعد ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اس لیے موجود ہ حالات میں لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکال سکتے۔ سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے

Sharing is caring!

Comments are closed.