ٹک ٹاک استعمال کرنے والوںکے لیے بڑی خوشخبری

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوںکے لیے بڑی خوشخبری

لاہور(نیوز ڈیسک )سوشل میڈیاسائٹ ٹک ٹاک نے نوعمر صارفین کی بھلائی اورحفاظت کے لیے نیافیچر متعارف کرانے کااعلان کیاہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اس نئے فیچر میں 13سے 15سال کے صارفین کورات 9بجے اور16سے 17سال کے صارفین کورات10بجے کے بعد کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملے گا۔ٹک ٹاک کے اس اقدام کے بعد پاکستان میں ایپلی کیشن سے پا بندی اٹھنے کاامکان ہے ۔ویڈیوشیئرنگ ایپ کاکہناہے کہ ٹک ٹاک کانیافیچر نوعمرصارفین کے سکول وکالج کے ہوم ورک ،گھریلوکام کاج اورکھیل وآرام کومدنظر رکھ کر بنایاگیاہے ،نئے فیچر کامقصد نوجوان نسل کومثبت ڈیجیٹل استعمال کےآغاز پرآمادہ کرناہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.