ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین

ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کاروائی کا عندیہ

لاہور(23 اگست2021ء) پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا گیا، لاہور ڈویژن میں ویکسی نیشن سے متعلق تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا، کمشنرلاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشنرلاہورڈویزن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام سرکاری ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق انتظامی سربراہان کو فہرستیں مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ویکسینیشن کیلئے مخصوص کاونٹرزاور سہولیات فراہم کی گئی تھیں، ویکسین لگوانا اپنی حفاظت اور ملکی مفاد کا تحفظ ہے۔سرکاری ملازمین روزانہ سینکڑوں افراد سے ملتے ہیں، سرکاری ملازمین کو ویکسین لگنے سے وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآں حکومت پنجاب نے لاہور و دیگر اضلاع میں ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی ورتحال اور ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے فیصلے کیے۔کمشنر نے اجلاس میں ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے مےمعتلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں اور 1000 موبلائزرز گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسی نیشن کروانے کی تلقین کریں گے۔18سال سے زائد عمر طلباوطالبات کے لئے کالجز میں ویکسین سینٹر قائم کئے جائیں گے، یونین کونسل کی سطح پراعلانات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائےگا، محکمے آج ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *