وزیر اعظم بن گئے

عبدالقیوم نیازی 33 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے اگلے 5 سال کے لیے وزیر اعظم بن گئے

مظفرآباد عبدالقیوم نیازی 33 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے اگلے 5 سال کے لیے وزیر اعظم بن گئے جبکہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کو ایک ووٹ زائد ملا جو جے کے پی پی کے امیدوار سردار حسن ابراھیم نے دیا ، اس موقع پرسابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان نے اسمبلی ہال سے باہر نکل کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کو ووٹ ڈال کر آیا ہوں ، میڈیا نمائندگان نے کہا کہ آپ وزیر اعظم کے امیدوار تھے آپ اس فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں جس پر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جو فیصلہ عمران خان کریں گے وہی قبول کریں گے ۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ صدر ریاست بنیں گے انھوں نے کہا کہ میں صدر ریاست نہیں بننا چاہتا اور نہ کوئی وزارت لینا چاہوں گا

Sharing is caring!

Comments are closed.