ن لیگ کا موقع سے فائدہ اُٹھانے کا فیصلہ

ن لیگ کا موقع سے فائدہ اُٹھانے کا فیصلہ! اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے کس سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ ہوگیا؟

پاکستان مسلم لیگ ن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر اتفاق کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ن لیگی قیادت کا مشاورتی عمل جاری ہے اور اس ضمن میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پراتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر عمل کرنا چاہیئے ، لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی آرا سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں ن لیگی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صدر ن لیگ شہباز شریف سے ن لیگی اراکین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیں مرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدے دینے کو تیار ہے ، اس موقع سے فائدہ اٹھانا موجودہ وقت اور سیاست کی ضرورت ہے اور عوام بھی بے چینی سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ، اگر عوامی مسائل پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو اگلا الیکشن بھی ہمارا نہیں ہوگا ، حکمران اتحاد میں شدید اختلافات چل رہے ہیں ، ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.