نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔گجرات میں ایوان ہائے صنعت و تجارت میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ کے تاجروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں اور کامیاب جوان پروگرام میں گجرات کے کاروباری نوجوانوں کے لئے بھی تمام مواقع ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے پہلے فیز میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور پروگرام کے تحت 1.5 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، گجرات ریجن کے 10ہزار سے زائد نوجوانوں نے خود رجسٹرڈ کیا ہے، نوجوانوں کو اپنی شخصی ضمانت پر 3فیصد مارک اپ پر قرض دینے جا رہے ہیں، کامیاب جواب پروگرام سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قرض فراہم کئے جا رہے ہیں، ٹائیگر فورس یونین کونسل کی سطح پر کام کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہم کیلئے پرعزم ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، وزیر اعظم نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، مراد سعید بھی بول پڑے. وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا، عمران خان نہ صرف عالم اسلام کے ترجمان بلکہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے،عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمیں ایماندار رہنما ملا ہے جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب سے قبل ہی بھارتی نمائندوں نے راہ فرار اختیار کر کے شکست تسلیم کی۔انھوں نے کہا کہ پہلے قیادت پاناما، اقامہ اور جعلی اکاؤنٹس والوں کے پاس تھی، پہلے ہاتھ میں پرچی، جھکے سر اور ڈو مور پر جی حضور کہنے والے تھے، پہلے مودی کو گھر بلاتے تھے، جندال کی دعوتیں ہوتی تھیں، کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقاتیں تھیں جو کلبھوشن کا نام لینے کے قابل نہیں تھے ۔انھوں نے کہا کہ کرپشن سے بھرپور زرداری لیگ ڈرون حملوں پر خاموش تھی، زرداری لیگ آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے مزید ڈرونز کا مطالبہ کرتی تھی، کہتی تھی مزید ڈرون گراتے رہو ہم سنبھال لیں گے، کرپٹ قیادت کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار تھا لیکن آج پاکستان ٹیرر ازم سے نہیں ٹورزم سے پہچانا جانے لگا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج دنیا ڈو مور کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ افغانستان میں مدد کی درخواست کرتی ہے، عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا ، آج دنیا میں پاکستان، اسلام کا اصل بیانیہ سامنے آ گیا ہے۔ مسلمانوں کو آج مضبوط آواز مل گئی ہے جو اقوام عالم میں گونج رہی ہے، پورا عالم اسلام آج شکریہ عمران خان کہہ اٹھا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.