مہنگا ترین انجکشن مفت لگا دیا گیا

خطرناک بیماری میں مبتلاسعودی بچی کودُنیا کا مہنگا ترین انجکشن مفت لگا دیا گیا
سعودی حکومت نے بچی کی زندگی بچانے کے لیے 80 لاکھ ریال کا انجکشن Zolgensma لگایا ہے ، جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے

ریاض (27 اگست 2021ء) سعودی عرب ماضی میں ایک انتہائی پسماندہ اور غریب ترین ملک ہے۔ یہاں کے باشندوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا اور وہ فاقوں اور بے کسی کیز زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ تاہم آل سعود کی حکومت قائم ہونے کے بعد جب یہاں تیل کی دریافت ہوئی تو اس کے بعد سعودی مملکت کی حالت راتو رات بدل گئی۔مملکت میں دولت کی ریل پیل ہو گئی اور لوگوں کا معیار زندگی خاصا بہتر ہو گیا ہے۔ آج زیادہ تر سعودی باشندے جدید ترین سہولیات اور آسائشات سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں، تاہم آبادی کا کچھ حصہ ابھی متوسط آمدنی پر گزارا کر رہا ہے۔ ایسا ہی ایک شخص مساعد الشہرانی ہے جس کی ننھی بچی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئی تھی اور اس کی زندگی خطرے سے دوچار تھی۔تاہم سعودی حکومت کی امداد نے اس بچی کی زندگی کو خطرات کے گھیرے سے نکال لیا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی باشندے مساعد الشہرانی نے کہا ہے کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال نے اپنے یہاں زیر علاج میری بچی کو 80 لاکھ ریال کا ایک انجکشن مفت فراہم کردیا-بچی کے والد نے بتایا کہ ان کی بچی عضلات کے موروثی مرض میں مبتلا ہے۔ اسے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن تجویز کیا جس کا نام Zolgensma ہے۔الشہرانی نے اس حوالے سے اپنے اکاوٴنٹ پر جو ٹویٹ کیا ہے وہ وائرل ہورہا ہے- الشہرانی نے تحریر کیا کہ ’میری بیٹی کا علاج کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ہورہا ہے- حکومت نے اس کی زندگی کے لیے مجوزہ 80 لاکھ کے انجکشن کا بندوبست آسانی سے کردیا- بلاشبہ سعودی عرب میں انسان انمول ہے‘-انجکشن موروثی خرابی سے پیدا ہونے والے مہلک مرض کی موثر دوا ہے- یہ مرض انسانی عضلات کو اس حد تک کمزور کردیتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے تک کے قابل نہیں رہتا- امریکی حکام نے 2019 میں مذکورہ دوا کی منظوری دی تھی جسے Novartis کمپنی سوئٹزرلینڈ میں تیار کرتی ہے- عام لوگوں سے اس کی قیمت 21 لاکھ امریکی ڈالر وصول کی جاتی ہے۔ یہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا ترین انجکشن مانا جاتا ہے-

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *