مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب شروع ہو گا

مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب شروع ہو گا؟ کن کن علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی؟ اور کہاں کہاں بارش ہونے کا امکان نہیں ؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

شمالی پنجاب ‘وسطی پنجاب ‘کشمیر ‘خیبر پختون خواہ اگست میں اپنی اوسط بارش پوری کر لے گا۔جنوبی پاکستان کے چند مقامات پر بھی اگست کے اخر میں اوسط بارش ہو جاے گی۔ لیکن شمالی سندھ اور بالخصوص جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اس ماہ بھی بارشیں کم یا کچھ مقامات پر نہ ہونے کے برابر ہی رہیں گی۔ اگرامید بنی بھی تو شائدماہ کے آخری 10 دن میں بنے۔فی الحال تو اگلے 10 دن بھی 80٪ پاکستان کے لیے مایوس کن نظر آ رہے ہیں۔شمالی پاکستان ابھی اگست کے وسط تک 2 بارشوں کے سلسلے متاثر کریں گے۔مو ن سون کی شدت اگلے ہفتے بھی سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں تقریبا صفر ہی رہے گی۔وسطی پنجاب شمالی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کشمیر میں محدود مقامات پر وقفے وقفے سے لوکل ڈیولپمنٹ سے بارش کا امکان بنا رہے گا۔ اگلا سپیل بھی 14 اگست کے آس پاس شمالی پاکستان میں آ رہا ہے۔اگست کا مہینہ 70 فیصد پاکستان میں بارشوں کے لحاظ سے نسبتا مایوس کن رہے گا۔ سوائے پنجاب کے بالائی علاقوں کے۔البتہ اگست کے اخر یا ستمبر میں موسون کا زور ایک بار کو جاتے جاتے زور دکھا کر جائیگا ‘انشاءاللہ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Comments are closed.