ملک چھوڑنے کے لیے چند دن باقی

برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی

برطانوی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم کو برطانیہ سے بے دخل کر دیے جانے کا امکان
لندن (۔05 اگست 2021ء) برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کے پاس 2 آپشنز بچی ہیں۔نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.