ملازم کو خراج عقیدت=

وزیراعظم کا چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے ملازم کو خراج عقیدت
جمشید اقبال نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا،’یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں‘۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد (21 اگست2021ء) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہو جانے والے محکمے جنگلات کے ملازم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کا ایک اور ہیرو جنگلات میں لگی آگ بھجاتے ہوئے شہید ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر چترال کے ایک جنگل میں آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کے اہلکار جمشید اقبال کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ان کی فرض شناسی سب کے لئے قابل تقلید ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.