مفت سہولت ختم

”بینک صارفین کیلئے بری خبر ٗ مفت سہولت ختم“

لاہور (این این آئی ) اسٹیٹ بینک نے کورونا کے باعث دی گئی رقوم کی مفت انٹر بینک ٹرانسفر کی رعایت واپس لے لی، اب بینک اکائونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے پر0.1 فیصد تک ٹیکس دینا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی وجہ سے مارچ 2020 میں انٹربینک ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال روک دی گئی تھی، لیکن اب کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر فیس انٹر بینک ٹرانزیکشن کی رعایت واپس لی جائے، اب ایک ماہ میں ایک اکانٹ سے 25 ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کرنے والے صارفین کو صفر اعشاریہ ایک فیصد یا دو سوروپے بینک فیس دینا ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں صرف 25 ہزار روپے تک ٹرانسفر کرنے والے صارفین ٹرانزیکشن فیس سے مستثنی ہوگا جبکہ ایک ہی بینک کی مختلف برانچوں کے درمیان ہونے والی آن لائن ٹرانزیکشن بھی فری ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *