مسافر پروازیں 5 اگست سے بحال نہیں ہوئیں

اتحاد ائیرویز کی پاکستان سے ابوظہبی کیلئے مسافر پروازیں 5 اگست سے بحال نہیں ہوئیں
امارات کی قومی ائیرلائن نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر چند ممالک سے مسافر پروازیں کی بحالی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ابوظہبی (05 اگست 2021ء ) اتحاد ائیرویز کی پاکستان سے ابوظہبی کیلئے مسافر پروازیں 5 اگست سے بحال نہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیرویز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ائیرلائن کی پاکستان سے ابوظہبی کیلئے مسافر پروازیں 5 اگست سے بحال نہیں ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اتحاد ائیرویز کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت چند ممالک سے ابوظہبی کیلئے پروازوں کا آغاز 5 اگست کی بجائے 10 اگست سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت، پاکستان اور دیگر کئی ممالک کے مسافروں پر عائد سفری پابندی آج سے ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ممالک کے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر بھی امارات میں مختصر قیام کی اجازت ہو گی۔ پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا میں لاکھوں اماراتی ویزہ ہولڈرز اس وقت پھنسے ہوئے ہیں اور فوری واپسی کے منتظر ہیں۔اس حوالے سے اماراتی حکام کوآنے والے ہفتوں میں ایئرپورٹ پر مسافروں کی ٹریفک میں اضافے کی امید ہے۔ امارات رواں ہفتے پاکستان، نیپال، سری لنکا، انڈیا، نائجیریا اور یوگنڈا کا سفر کرنے والوں پر عائد پابندی بھی اٹھائے گا۔ اماراتی حکومت نے 3 اگست کو کیے گئے اعلان میں کہا تھا کہ پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت چھ ممالک میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ان افراد کو امارات واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 2ہفتے گزر چکے ہیں اور ان کے پاس امارات کا کارآمد رہائشی پرمٹ موجود ہے۔ ایکسپائرڈ رہائشی ویزہ پرمٹس رکھنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ امارات واپس آنے والے مسافروں کے پاس ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان ، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجریااور یوگینڈا سے ویزہ ہولڈرز کوویکسی نیشن سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر واپس آنے کی اجازت ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.