مسافروں کے لیے اہم اعلان ہو گیا

ابوظبی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم اعلان ہو گیا
گرین لسٹ اور نان گرین لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے سفری شرائط تبدیل ہو گئیں

ابوظبی(16 اگست 2021ء) ابوظبی کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے اقامہ ہولڈرز، اماراتی شہریوں اور سیاحوں کے لیے نئے ٹریول اپ ڈیٹ کا اعلان ہو گیا ہے۔ نئی سفری شرائط کا اطلاق آج 15 اگست بروز اتوار سے ہو گیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق 20 اگست سے ابوظبی میں صرف انہی افراد کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں گے۔یہ پروٹوکول، الحُصن ایپ پر ڈاکومنٹڈ ہے جس کا اطلاق مکمل ویکسین لگوا چکے اقامہ ہولڈرز، اماراتی باشندوں اور سیاحوں پر ہوگا۔نئے سفری ضوابط کے مطابق:۔ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں ابوظبی میں قرنطینہ اختیار کرنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔تاہم انہیں ابوظبی پہنچنے پر پہلے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اگران کا قیام چھے روز سے زائد کا ہے تو پھر چھٹے روز بھی انہیں پی سی آر کا ایک اور ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔۔ گرین لسٹ میں شا مل ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورونا سے بچاوٴ کی ویکسین نہیں لگوائی، انہیں بھی قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی سے رعایت حاصل ہو گی، تاہم انہیں ابوظبی پہنچنے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور پھر قیام کے چھٹے اورنویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی ملک میں اگر کورونا کیسز زیادہ ہوگئے تو اسے اگلی گرین لسٹ میں سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.