مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی

دبئی( آن لائن)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کےساتھ داخلے پر بھی پابندی کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی حکام نے پاکستانی مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی ہے،ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کےساتھ ایئرعربیہ کے ذریعے سہولت مسافروں کوتھی،امارات و دیگر یواے ای ائیرلائنز نے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر بورڈنگ سے مسلسل انکار کیا ہے اور ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی عدم موجودگی سے سینکڑوں مسافرآف لوڈکیے جاچکے ہیں۔کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو48گھنٹے پہلے ٹیسٹ کیساتھ داخلے کی اجازت ہے،نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے، نان ہائی رسک ممالک کے شہری 14 دن سے زائدیواے ای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.