مالز میں داخل بند ہو گا

کوروناویکسین کے بغیر شاپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی30 اگست کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا شاپنگ مالز میں داخل بند ہو گا

لاہور ( 24 اگست 2021ء ) لاہور میں 30 اگست کے بعد ایسے افراد کو شاپنگ مالز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا جنہوں نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی۔کمشنرلاہور نے مارکیٹوں میں داخلے پر پابندی کے بینرز لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔ویکسی نیشن نہ کرانے والے لاری اڈے سے سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔ طلبا کیلئے کالجز میں ویکسی نیشن سنٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد اس سال کے آخر تک 70 فیصد کے قریب آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبہ پنجاب میں پانچ سے سات کروڑ افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہو گا۔خیال رہے کہ پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے31اگست تک سینما ہالز، مزارات اور جمز بند بند کر دیئے ہیں۔دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔دوسری طرف پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو 31 اگست تک ویکسین لگانے کی مہلت دے رہے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کے لئے گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام ویکسین لگوا لیں ورنہ سمز بلاک کر دی جائیں گی۔خیال رہے کہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.