لیگ کا سارا گیم پلان سامنے آگیا

”نواز شریف 4 شخصیات کی ریٹائرمنٹ کے منتظر! اسکے بعد کیا فیصلہ ہوگا؟ (ن)لیگ کا سارا گیم پلان سامنے آگیا“

اسلام‌آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی 4 اہم شخصیات کے جانے بعد کوئی اہم فیصلہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگلے انتخابات 2023 سے قبل ہو جائیں گے۔جو سوچ وہاں چل رہی ہے اس کے مطابق اگلے دو سال سے پہلے ہی الیکشن ہو جائیں گے۔ نواز شریف کو 4 اہم شخصیات کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے،آپ جس کو اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں اس میں آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،چئیرمین نیب اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں،اس وقت تک یہ چاروں لوگ ریٹائر ہو چکے ہوں گے۔نوازشریف کا پلان یہ ہے کہ سال ڈیڑھ ایسے ہی گزر جائے گا،عدالتوں میں اپیل کریں گے، لڑیں گے لیکن لندن سے نہیں نکلیں گے۔ان چار اہم شخصیات کے متبادل جو بھی اسٹیبلشمنٹ ہوگی پھر اس کو دیکھ کر نوازشریف فیصلہ کریں گے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ویزا مسترد ہونے کے بعد کسی نے مشورہ دیا ہے کہ آپ قطر بھی جا سکتے ہیں،جب کسی کا پاسپورٹ مسترد کیا جاتا ہے تو وہ یو این او کا شہری بن جاتا ہے، نوازشریف سیاسی طور پر بھی کہہ سکتے ہیں کہ میرا ملک مجھے تنگ کر رہا ہے،میرا پاسپورٹ نہیں دے رہا،

Sharing is caring!

Comments are closed.