قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیئے جارہے ہیں“

”اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیئے جارہے ہیں“

اسلام آباد : اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی ایپکس کمیٹی نے منظوری دے دی ، جس میں اسٹیٹ بینک ، فنانس ڈویژن اور 5 بڑے بینکوں کی نمائندگی شامل ہے ، جس کی طرف سے مجموعی طور پر 82 اعشاریہ 6 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے ، رقم ملک بھر کی سرکاری جامعات میں مستحق طلبہ میں تقسیم کی جائے گی ، قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کسانوں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کرنے اعلان کردیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے ، نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جب کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے، اس کے علاوہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں بھی شامل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے

Sharing is caring!

Comments are closed.