فضائی کرائے دوگنا ہو گئے

سفری پابندی میں نرمی کے بعد پاکستان کے یو اے ای کے لیے فضائی کرائے دوگنا ہو گئے
پاکستان سے دبئی کے لیے یک طرفہ کرائے 2 ہزار درہم تک پہنچ گئے

اسلام آباد (16 اگست 2021ء) : پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو کئی ماہ کے انتظار کے بعد واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد امارات واپس جانے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ سفری پابندی میں حال ہی میں کی گئی نرمیوں کے بعد یو اے ای کے لیے فضائی کرائے دوگنا ہو گئے ہیں۔کرایوں میں اضافے کی وجہ مسافروں کا زیادہ ہونا جب کہ مسافروں کو لے جانے کی گنجئائش کا کام ہونا ہے۔ پاکستانی ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کی دستیابی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر حالیہ دنوں میں ہی بحال میں ہوا ہے۔ائیرلائنز کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان سے یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد یک طرفہ ٹکٹ کی مد میں ایک بھاری رقم ادا کرر ہے ہیں۔یو اے ای کے لیے یک طرفہ فضائی کرائے کی قیمت میں چار ماہ قبل سفری پابندی سے پہلے قیمت کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔17 اگست کو شیڈول اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کا یک طرفہ کرایہ 2 ہزار 75 درہم ہے جو کہ 92 ہزار 920 بنتے ہیں جبکہ 18 اگست کو شیڈول لاہور سے شارجہ کی ٹکٹ پاکستانی 84 ہزار 33 روپے یعنی 1875 درہم ہے۔علاوہ ازیں کراچی سے دوبئی کے لیے 18 اگست کو شیڈول فلائی دبئی کی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 95 ہزار 295 روہے یعنی 2135 درہم بنتا ہے۔قبل ازیں امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یو اے ای واپس آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، جو مندرجہ ذیل ہوں گی: 1۔ جو لوگ امارات واپس آنا چاہتے ہیں، انہیں ٹکٹ کی بکنگ سے قبل ICA کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کی خاطر رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ایک آن لائن فارم میں ذاتی کوائف، پاسپورٹ کا نمبر اور دیگر تفصیلات، امارات میں رہائشی پتہ اور ویکسین سے متعلق تفصیل اور دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ 2۔ مسافروں کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن 15 اگست سے شروع ہو گی۔ 3۔ ٹرانزٹ مسافروں کو ICA UAE Smart ایپ پر اپنی تفصیلات درج کرنی ہوں گی یا پھر ویب سائٹ www.smartservices.ica.gov.ae.کے ذریعے بھی اندراج کروایا جا سکتا ہے۔ 4۔ امارات نے ویکسین لگوا چکے مسافروں کو یہ رعایت بھی دی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اندراج کروائے بھی امارات کا سفر کر سکتے ہیں۔5۔ تاہم امارات کی جانب سے صرف انہی ویکسین کے سرٹیفکیٹ منظور کیے جائیں گے، جو ویکسینز امارت میں استعمال کے لیے منظور شدہ ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹس الحوسن ایپ پر بھی ظاہر ہوں گے۔ 6۔ الحوسن ایپ میں اب ایک نیا فیچر یہ شامل ہو گیا ہے کہ کسی بھی شخص کے پی سی آر ٹیسٹ کے رزلٹ اور ویکسی نیشن سٹیٹس پر ’اس کا ’گرین پاس پروٹوکول‘ ظاہر ہو جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.