صورتحال پر بھارت بھڑک اٹھا

ہمیں کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بھارت بھڑک اٹھا

بھارت نے افغانستان میں پیسہ لگایا، لوگوں کو پڑھایا اور ڈیم بنایا لیکن آج بھارت کی کوئی بات ہی نہیں کر رہا۔بھارتی صحافی کی ویڈیو وائرل ہو گئی
اسلام آباد (16 اگست 2021ء) :افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کی بے چینی واضح رہے۔ویڈیو میں بھارت صحافی نشانت کا کہنا ہے کہ افغان میں پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارت کا کوئی نام نہیں لے رہا۔ہم نے وہاں پر پیسہ لگایا،ڈیم بنایا، لوگوں کو پڑھایا نفراسٹرکچر بنایا،ہم نے افغانستان میں سب کچھ کیا جبکہ ہمارے ہاں افغانی بہت عزت رہ رہے ہیں،ہم ان کو مانتے بھی ہیں۔کئی بار ہم کتابوں میں بھی پڑھتے ہیں کہ انہیں راج کپور کی فلمیں بہت پسند ہیں،لیکن آج ہمیں کوئی نہیں پوچھا رہا ہم صرف دیکھ رہے ہیں۔جس پر پروگرام میں موجود بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر جنرل بخشی نے کہا کہ آپ کو کوئی پوچھے گا بھی کیوں،جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے،کیا آپ لاٹھی چلانے کو تیار ہیں۔کیا آپ افغانستان میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔آپ سے تو جب پوچھا گیا تب ہی سب کو ٹھنڈے پسینے آ گئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.