شریکوں کا دل جلانا چاہتا ہوں

”میں نے سعودیہ آ کر بہت پیسہ کمایا ہے، جسے میں آج دکھا کر شریکوں کا دل جلانا چاہتا ہوں“

ریاض( 12 اگست 2021ء) سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جو محنت اور لگن سے رقم کما کر جہاں پاکستان مقیم اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کرتے ہیں وہیں سعودی عرب کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی سعودی مملکت کی تعمیر اور خوشحالی میں حصہ داری کا اعتراف سعودی حکام بھی کھْلے دل سے کرتے ہیں تاہم چند پاکستانیوں کی شیخی بگھارنے اور اوچھی حرکات کے باعث باقی پاکستانی کمیونٹی کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سعودی پولیس نے ایسے ہی دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سعودی کرنسی کی نمائش کر تے پائے گئے۔ مکہ مکرمہ پولیس کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو کو ٹک ٹک پر سعودی ریال کی نمائش کرنے پر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کی عمر 30 سال سے زائد ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے ہاتھ میں لاکھوں ریال پکڑ رکھے تھے، اور یوں ظاہر کر رہا تھا کہ جیسے یہ دولت اس کی اپنی ہے۔پاکستانی شہری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جس کے بعد اس کی شناخت کر کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ جس رقم کا مالک ہونے کی شیخی بگھار رہا تھا، وہ دراصل ایک کمپنی کی ملکیت ہے۔ جس میں اس کا ہم وطن دوست کام کرتا ہے۔ یہ ویڈیو بھی اسی نے بنائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے دوست کو بھی گرفتار کر لیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.