سی سی پی او لاہور نے بتا دیا

مینار پاکستان پر لڑ کی پر تش-دد کا واقعہ، اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے ؟ سی سی پی او لاہور نے بتا دیا

لاہور (آن لائن )سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر نے کہاہے کہ مینار پاکستان واقعہ کے متعدد ملزمان کو گر-فتار کر لیا گیاہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کا کہناتھا کہ ہم نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے جن کی موقع پر موجودگی ثابت ہو گئی ہے جبکہ دیگر لوگوں کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جارہاہے اور مزید گر-فتاریاں بھی کی جائیں گی ۔آج صبح کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور سی سی پی او غلام محمد ڈوگرنے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا ۔دونوں نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ۔متاثرہ لڑکی نے موقع پر پہنچ کر بچانے والے ڈولفن اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی وجہ سے مجھے دوسری زندگی ملی ہے ۔ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ ڈلفن اہلکاروں نے ہجوم میں سے مجھے باہر نکالا اور زندگی بچائی ۔سی سی پی او کا کہناتھا کہ آپ ہماری قوم کی بیٹی ہیں اور ہم قوم کی بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.