سُپر پاور ملک کو کہیں کا نہ چھوڑا

امریکہ کو افغانستا ن سے دم دبا کر بھاگنا مہنگا پڑ گیا! چین نے سُپر پاور ملک کو کہیں کا نہ چھوڑا

بیجنگ(ویب ڈیسک) افغانستان سے انتہائی تیز رفتاری سے انخلا اور افغان عوام کو بے یارومددگار چھوڑنے پر چین نے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پوری دنیا پر اس کا منفی اثر گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو میں کی۔ انہوں نے امریکی فوج کے جلد بازی میں افغانستان سے انخلا پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا لیکن اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکا کیساتھ مل کر خطے کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.