سنہرے اصول پڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی بچوں کو رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول پڑھانے کی ہدایت
یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا وزارت تعلیم کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ( 23 اگست2021ء) ا تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کی وزارت تعلیم کو تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ بچوں کو رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول پڑھانے اور سمجھانے کی ہدایت- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ تاریخ اسلام کے ساتھ رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب تعلیم پر اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے وزارت تعلیم کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کہا چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے، تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے، تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ بچوں کو رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بھی پڑھائے اور سمجھائے جائیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا تھا کہ قرآن پاک کا کام کرنے والے تمام لوگ انعام یافتہ ہیں۔قرآن حکیم کی برکات سے کوئی بھی محروم نہیں رہ سکتا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچے خواتین و حضرات اور ان کے والدین انتہائی خوش نصیب لوگ ہیں۔ قیامت کے دن حفاظ و قراء کو انتہائی اعلیٰ مقام ملے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قرآن پڑھنے والے لوگ ملائکہ کو اپنا گواہ بناتے ہیں۔ ہمیں قرآن پاک سے اپنی وابستگی قائم رکھنی چاہیے کیونکہ قرآن حکیم سے نسبت اس امت کا اسلوب ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *