سفری شرائط میں تبدیلی کا اعلان ہو گیا

ابوظبی آنے والے مسافروں کے لیے سفری شرائط میں تبدیلی کا اعلان ہو گیا
گرین لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا، پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق وضاحت کر دی گئی

ابوظبی( 2021ء) ابوظبی کی حکومتی نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نئی شرائط عائد کر دی ہیں، ان شرائط کا اطلاق گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے تمام مسافروں پر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم ابوظبی (DCT-Abudhabi)کی جانب سے ترمیم شدہ گرین لسٹ جاری کر دی گئی ہے جو کل 31 جولائی بروز ہفتہ تک موثر ہو گی، اس کے بعد نئی گرین لسٹ جاری کی جائے گی۔نئی گرین لسٹ کے مطابق: ۔ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں ابوظبی میں قرنطینہ اختیار کرنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ تاہم انہیں ابوظبی پہنچنے پر پہلے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اگران کا قیام چھے روز سے زائد کا ہے تو پھر چھٹے روز بھی انہیں پی سی آر کا ایک اور ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔۔ گرین لسٹ میں شا مل ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی، انہیں بھی قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی سے رعایت حاصل ہو گی، تاہم انہیں ابوظبی پہنچنے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور پھر قیام کے چھٹے اور بارہویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی ملک میں اگر کورونا کیسز زیادہ ہوگئے تو اسے اگلی گرین لسٹ میں سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔گرین لسٹ میں شامل ممالک پر پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق پابندیاں ان ممالک سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سب مسافروں پر عائد ہوں گی۔گرین لسٹ میں شامل ممالک مندرجہ ذیل ہیں: ۔ البانیہ ۔ آرمینیا ۔ آسٹریلیا ۔ آسٹریا۔ بحرین ۔ بیلجیم ۔برونائی ۔ بلغاریہ۔ کینیڈا ۔ چین ۔ چیک ری پبلک ۔ جرمنی ۔ ہانگ کانگ ۔ ہنگری ۔ اسرائیل ۔ اٹلی۔ مالدیپ ۔ ماریشس ۔ مالدووا ۔ نیوزی لینڈ

Sharing is caring!

Comments are closed.