سعودی وزارتی کونسل کا بیان سامنے آگیا

افغانستان پر طا-لبان کے کنٹرول کے بعد سعودی عرب کس کے ساتھ کھڑا ہے ؟ سعودی وزارتی کونسل کا بیان سامنے آگیا

ریاض( آن لائن )سعودی عرب کابل میں طا-لبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی وزارتی کونسل کی جانب سے افغان عوام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے۔العر بیہ نیوز کے مطابق کونسل کا منگل کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے زیرصدارت اجلاس ہوا اور اس میں دیگر امور کے علاوہ افغانستان کی تازہ صورت حال پرغورکیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب افغانستان کی تازہ صورت حال پر نظررکھے ہوئے ہے،اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور اس کو امید ہے کہ اس ملک میں بہت جلد صورت حال مستحکم ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.