سستا گھر ہاؤسنگ اسکیم

سستا گھر ہاؤسنگ اسکیم،3اور 5 مرلے کے پلاٹس، بے گھر افراد کیلئے اہم اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سستا گھر ہاؤسنگ اسکیم (نیاپاکستان ہاوسنگ اسکیم) کے تحت حضرو میں 600 سستے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 400 کنال پر مشتمل اسکیم میں 3 مرلے کے 400 پلاٹ بے گھر لوگوں کو دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سستا گھر اسکیم میں بے گھر لوگوں کو 5 مرلے کے 200 پلاٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ذسستا گھر اسکیم میں حکومت اپنے وسائل سے بجلی، گیس سپلائی، سڑکیں بنائے گی۔حکومت سیوریج سسٹم سمیت اسکیم میں ڈیولپمنٹ پر 7 کروڑ روپے خرچ کرے گی، بے گھر افراد کو سستے پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر شہری 5 سال میں بلاسود قسطیں ادا کریں گے، صرف پہلی دو اقساط ادا کرنے پر گھر بنانے کیلیے پلاٹ کا قبضہ دیدیاجائیگا۔حکومت گھروں کی تعمیر کے لیے بھی بینکوں سے قرض لینے میں معاونت کرے گی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.