سردار سکندر حیات کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا

فاروق حیدرنے وزیراعظم آزادکشمیرکے حوالے سے انکشاف کردیا، سردار سکندر حیات کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا

مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدروسابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنادفترماتحت ادارے اوروسائل آزادکشمیرکا الیکشن جیتنے کےلیے استعمال کیے ۔ آزادکشمیر میں نوازشریف کے بیانے کوشکست دلوانے کیلئے منظم منصوبہ بندی کی گئی اورعمران خان نے آزادکشمیرکے آئین وقانون ضابطے کوپامال کیا ۔ اس سے بین الاقوامی سطح پرانتہائی منفی تاثرگیا ۔ جن وزرانے آج حلف اٹھایا ان میں سے دونے مجھے خودکہاکہ ان سے کروڑوں میں پیسے مانگے جارہے ہیں ۔ آزادکشمیرکوجووزیراعظم کابینہ خودنہیں بناسکتا،محکمے نہیں تقسیم کرسکتا اس سے کیاگلہ کرنا ۔ عبدالقیوم نیازی شریف آدمی ہیں ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں ۔ راجہ فاروق حیدرخان نے مزیدکہاکہ بطل جلیل سردارفتح محمدخان کریلوی کابیٹاجوہمارے لیڈرتھے انہوں نے ہماری پیٹھ پرچھڑاگھونپالیکن خودبھی مکافات عمل کاشکارہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک پیرصاحب نے پندرہ منٹ حلف پرتقریرکی بعد میں قرآن پرحلف اٹھاکرچھوڑگئے تھے مجھے تقریرکے بعدکہاکہ چوہدری عزیزکوسنارہاتھا اوربعد میں وہ خودتوچلاگیاچوہدری عزیزیہیں موجودہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جوکسی کوزچ کرنے،نیچادکھانے اورذلیل کرنے کے منصوبہ تیارکرتاہے خوداس کاشکارہوجاتاہے جن لوگوں نے اس الیکشن میں ن لیگ کوووٹ دیے وہ خالص لوگ ہیں ،باربارجماعتیں تبدیل کرنے والوں کواب واپس نہیں لیں گے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *