سب سے بڑی خبر آگئی

’ریاستی اسمبلی میں تحریک انصاف واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ، ناراض گروپ کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے رابطے “اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(خالد شہزاد فاروقی)آزاد کشمیر انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)شدید دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ،ریاستی اسمبلی میں تحریک انصاف واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ’فارورڈ بلاک‘ سے رابطے تیز کردیئے ،پی ٹی آئی کے ’ناراض گروپ ‘ نے سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے بطور وزیراعظم بننے کا راستہ روکنے کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ’ناراض گروپ‘ نے ’ڈھائی سالہپاور شیئرنگ فارمولے ‘ پر غور شروع کردیا ، کل ہونے والے ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور وفاق اپنے نامزد کردہ رکن کو قائد ایوان منتخب کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو گا،32نشستیں حاصل کرنے والی تحریک انصاف میں دھڑے بندی ختم نہ ہوئی تو پی ٹی آئی کی ’کمزور حکومت‘ چند ماہ بھی نہ چل سکے گی ،وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنماو¿ں نے نو منتخب ریاستی اراکین اسمبلی کے اختلافات ختم کرانے اور ناراض گروپ کے تحفظات دور کرنے کے لئے سر جوڑ لئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی ریاستی اسمبلی میں وفاق کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ،اس سے قبل 2016ءکے ریاستی انتخابات میں تحریک انصاف محض دو نشستیں حاصل کر پائی تھی تاہم حالیہ انتخابات سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معروف بزنس مین سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے اور الیکشن میں کامیابی کا ٹاسک سونپا جنہوں نے دن رات ایک کر کے آزاد کشمیر میں صف بندی کرتے ہوئے نہ صرف تحریک انصاف کو مقبول جماعت بنایا بلکہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اورمسلم کانفرنس سمیت دیگر علاقائی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں اہم رہنما اور ہزاروں کارکنوں نے سردار تنویر الیاس کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر کے الیکشن میں کامیابی کی بنیاد رکھی اور صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.