زندگی میں خوشیاں لے آیا

دبئی میں دو پاکستانیوں کی قسمت بدل گئی،بھاری بونس زندگی میں خوشیاں لے آیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو ان کے آجر نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پاکستانی دبئی میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد گزشتہ 5 سال سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں اور تقریباً 2 ہزار آرڈر کامیابی کے ساتھ ڈلیور کر چکے ہیں جبکہ انھیں دیا جانے والا بونس ان کی ان ہی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان میں سے ایک 35 سالہ ڈلیوری مین محمد خرم نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں اپنے بونس سے متعلق کال موصول ہوئی تو اس وقت وہ ڈلیوری پر تھے اور انھیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اب یہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو ان کے آجر نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پاکستانی دبئی میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اتوار کو کویت میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.