ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

مینار پاکستان واقعہ، پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ، پولیس نے دونوں ٹک ٹاکرز کی غیر مناسب ویڈیوز کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور (۔ 23 اگست2021ء) مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ ریمبو کو اپنا رشتہ دار کہتے رہے، لیکن حقیقت کچھ اور نکلی، پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آ گئے- تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ 14 اگست کو پیش آنے والے بدسلوکی کے واقعے کے بعد سے یہ کیس ہر روز نیا موڑ لے رہا ہے۔پولیس اس واقعے میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھی ریمبو کے بارے میں بھی مختلف قسم کی باتیں شروع ہو چکی ہیں کہ آخر اس کا عائشہ اکرام کیساتھ کیا رشتہ ہے- کیا دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں یا محض صرف دوست ہیں- ادھر ریمبو کے بارے میں عائشہ کے اہلخانہ سچ سامنے نہیں لا رہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ٹک ٹاکر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کبھی بغیر مقصد گھر سے باہر نہیں نکلی لیکن منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریمبو اور عائشہ ہمیشہ اکھٹے آتے جاتے ہیں بلکہ ریمبو اسی کے گھر میں رہائش پذیر بھی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *