روس کے درمیان معاہدہ ہو گیا

سعودی عرب اور روس کے درمیان معاہدہ ہو گیا

ماسکو (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کوفروغ دینے کے لیے معاہدہ کرلیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا اوراپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.