دوستی کی پیشکش کر دی

چین نے طالبان کے کا بل پر قبضے کے بعد افغانستان کو دوستی کی پیشکش کر دی

بیجنگ ( آن لائن ) طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ دوستی اور مشترکہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق طالبان نے بھی چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس سے پہلے بھی ان کی جانب سے ایسے بیان سامنے آئے ہیں جن میں چین سے افغانستان کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کی امید شامل ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کو اقتدار کی منتقلی کو پرامن رکھنا ہوگا اور کھلی ذہن کی شراکت داری پر مبنی اسلامی حکومت کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا اس طرح ہی افغان اور اقوام عالم کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔’افغان عوام کو حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا خود تعین کریں اور چین ان کے اس حق کی قدر کرتا ہے۔‘واضح رہے کہ چین اور افغانستان کی سرحد ملتی ہے اور ماضی میں بیجنگ کو خدشہ رہا ہے کہ افغانستان اویغور علیحدگی پسندوں کا مرکز بن جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.