دلچسپ طریقہ ایئرہوسٹس نے بتادیا

جہاز کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ پر فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کا دلچسپ طریقہ ایئرہوسٹس نے بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ہوائی جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں تو ایک امکان ہوتا ہے کہ آپ کو فرسٹ کلاس میں منتقل کر دیا جائے۔ اب ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایک ایسا حربہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرنے سے آپ کی سیٹ اپ گریڈ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ دی سن کے مطابق کیرا مسٹ نامی اس اٹینڈنٹ نے بتایا ہے کہ آپ کو ہوائی جہاز کے پچھلے حصے میں واقع کوئی سیٹ بک کرانی چاہیے، کیونکہ پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کو فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کیے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔’اگر لوگ جانا چاہیں انہبں جانے کی اجازت دیں’نیٹو کے سربراہ کا طالبان سے مطالبہاپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کیرا مسٹ بتاتی ہیں کہ ”اگر ہماری فلائٹ میں کچھ سیٹیں خالی ہوں تو ہمیں وزن اور توازن کے نقطہ نظر سے کچھ مسافروں کو اکانومی سے فرسٹ کلاس میں منتقل کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر ہوائی جہاز پچھلے حصے کی طرف سے بھاری ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ جب مسافروں کو فرسٹ کلاس میں اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پچھلے حصے سے مسافروں کو اٹھاتے اور انہیں فرسٹ کلاس میں بھیجتے ہیں۔“

Sharing is caring!

Comments are closed.