خاتون رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز کے بیڈ روم

خاتون رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز کے بیڈ روم میں چوہے نے کاٹ لیا
رات کو سو رہی تھی جب چوہے نے کاٹ لیا۔ پی پی رہنما شاہدہ رحمانی کا بدانتظامی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد ( 11 اگست 2021ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے پارلیمنٹ لاجز بھی محفوظ نہ رہا،پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا. شاہد رحمانی کا کہنا ہے کہ رات کو سو رہی تھی جب چوہے nے کاٹ لیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔ڈپٹی اسپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر سی ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی کے حوالے سے اس سے قبل بھی مختلف خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں بھی منشیات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ سینیٹر پیر صابر شاہ نے سینیٹ میں وقفہ سوالات میں انکشاف کیا اکہ گلی محلوں میں ریوڑیوں کی طرح منشیات فروخت ہورہی ہے حکومت کیا کررہی ہے،اب تو پارلیمنٹ لاجز میں بھی منشیات فروخت ہورہی ہے،کوئی پوچھنے والے نہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں منشیات فروشی پر انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.