حکومت کا بڑا قدم

حکومت کا بڑا قدم ۔۔۔۔ ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کے موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کے موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کے موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس ضمن میں پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو 31 اگست تک ویکسین لگانے کی مہلت دے رہے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کے لئے گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام ویکسین لگوا لیں ورنہ سمز بلاک کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اورکزئی میں 19 اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.