جرمانے کا اعلان کر دیا

یو اے ای نے کوروناسے متعلق جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے پر جرمانے کا اعلان کر دیا
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعلق جرمانوں کی فہرست میں اضافہ ہو گیا، ایک ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانے عائد ہوں گے

دُبئی (23 اگست 2021ء) امارات میں کورونا کو اپنے پنجے گاڑے ہوئے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے امارات میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں افراد کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔ اماراتی مملکت کی جانب سے اس موذی وبا کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے، جن میں لاک ڈاؤن، رات کے وقت کا کرفیو اور تجارتی و کاروباری مراکز پر اہم پابندیوں کا نفاذ تھا۔ اگرچہ امارات میں کورونا کے یومیہ کیسز خطرناک حد تک تو نہیں پہنچے، تاہم اس وبا کے مکمل خاتمے کا ہدف بھی پورا نہیں ہو سکا، جس کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی بے احتیاطی اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے۔اسی صورت حال کے پیش نظر اماراتی حکومت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرعائد جرمانو ں کی فہرست میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک ہزار سے پچاس ہزار درہم تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اُردو نیوز کے مطابق امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کورونا کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلیے مقرر جرمانوں اور سزاوٴں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’ قرنطینہ کی ہدایات پرعمل نہ کرنے، دھوکہ دہی، احتیاطی تدابیر پر اداروں یا کمپنیوں کی جانب سے عمل نہ کرنے اور چیک پوائنٹس پر روکے جانے کے وقت یا جوڈیشل آرڈرز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے شامل ہیں‘۔ جعلی خبریں، معلومات یا کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے اور کمرشل مقاصد والی گاڑیوں کیلیے عارضی داخلہ قواعد کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اٹارنی جنرل آفس نے شہریوں اور مقیم افراد کو کو کہا ہے کہ ’وہ قوانین کی پابندی، کورونا سے بچاوٴ کے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور صحت و تحفظ کے لیے متعلقہ حکام کے فیصلوں کی پابندی کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *