جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

مریم نواز کے بیٹے کا لندن کے جس پر تعیش ہوٹل میں نکاح ہو گا ،اس میں فی مہمان لاگت تقریباً کتنے لاکھ روپے ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکا ح کی تقریب 22اگست کو لندن کے پر تعیش ہوٹل لینس بورو میں ہو گی ۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کا دعویٰ ہے کہ اس ہوٹل میں فی مہمان لاگت تقریباً تین لاکھ روپے ہے ۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 سٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی جو 1719 سے تاحال موجود ہے۔دی لینس بورو ہوٹل، ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔سال 2015 میں اس ہوٹل کو دی ٹیلی گراف کی جانب سے لندن کا مہنگا ترین ہوٹل قرار دیا گیا تھا۔باربرا والٹرز، میڈونا، جارج بش سینئر، چیر، آرنلڈ شوارزنیگر، سلویسٹر سٹالون، جونی ڈیپ، مائیکل بولٹن، ماریہ کیری اور پامیلا اینڈرسن سمیت کئی شوبز اور معروف شخصیات اس ہوٹل میں قیام کرچکی ہیں۔اس میں میشلین سٹار ریسٹورنٹ بھی ہے جو اپنے میٹھے پکوانوں کی وجہ سے مقبول ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ جنید صفدر کے نکاح میں یہ شامل ہوں گے یا دیسی پکوان پیش کیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.